سوراب اور خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں مسلح افراد کی کارروائیوں اور دھماکوں کے نتیجے میں جانی نقصانات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے ایک کسٹم پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جب فورسز نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی تو مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع خضدار ہی کے علاقے زہری میں بھی ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلبل، گورگ کے مقام پر فورسز کی ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قافلے کی صورت میں گزر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام نے اس واقعے کی تفصیلات بھی ابھی تک جاری نہیں کیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ، بارکھان اور قلات کے شاہراہوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ بی ایل ایف

جمعہ مارچ 20 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 مارچ 2026 کو مستونگ کے علاقے شیخ واصل کے مقام پر کوئٹہ-تفتان روڈ پر ناکہ بندی کی۔ یہ کارروائی رات گئے تک جاری رہی، جس کے دوران شاہراہ پر ٹریفک کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ