بلوچستان: غیرت کے نام پر دو افراد قتل، حادثے اور طوفان سے متعدد ہلاکتیں و زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے، جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ضلع نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں یہ اقدام کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زکری زائرین کوہ مراد زیارت شریف سے واپس آرہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت رابعہ بنت نثار کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر ضلع حب میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے ایک بچی سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم کے مطابق وندر کے علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث آگ لگنے سے بڑی تعداد میں پولٹری ہلاک ہوگئی، جبکہ گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملے

جمعرات مارچ 19 , 2026
بلوچستان کے اضلاع واشک، خاران اور قلات میں مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع واشک میں سی پیک روڈ پر واقع ایک تحصیل کے مقام پر مسلح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ