گوادر کے علاقے جیونی، پانوان میں فائرنگ: پاکستان کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی کے نواحی مقام پانوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے کم از کم دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈ کے اہلکار علاقے میں موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اہلکار مبینہ طور پر علاقے میں بھتہ وصول کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں ماضی میں بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں سیکیورٹی صورتحال اکثر کشیدہ رہتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ، تربت اور تجابان میں ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف کارروائی تین کارندے ہلاک۔ بی ایل ایف 

پیر مارچ 16 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 مارچ 2026 کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تمپ کے علاقے کونشقلات میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران ریاستی سرپرستی میں سرگرم مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے رکن مسلم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ