خضدار: کرخ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، سی پیک روٹ پر کشیدگی برقرار

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح افراد کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق خضدار شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع کرخ کے مقام پر سی پیک روٹ پر کشیدگی چوتھے روز بھی برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کیے ہوئے ہیں جہاں گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز نے مختلف اطراف سے پیدل پیش قدمی کی کوشش کی جس دوران ڈرون طیاروں کی نگرانی بھی جاری رہی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہیں جبکہ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں بکتر بند اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑے فوجی قافلے کو پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کرخ میں ناکہ بندی کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک خفیہ ادارے سے تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت میں انسانی حقوق کی کارکن سید بی بی بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارنا انتہائی قابلِ مذمت اور تشویشناک عمل ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعہ مارچ 13 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت میں انسانی حقوق کی کارکن سید بی بی بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارنا انتہائی قابلِ مذمت اور تشویشناک عمل ہے۔ سید بی بی بلوچ ایک پُرامن سیاسی اور انسانی حقوق کی کارکن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ