گوادر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار فوجی اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر گوادر کے علاقے میرجت اور ڈومب کے درمیانی مقام پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی اہلکار دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر وہاں پہنچے تھے اور تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں چاروں اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ہلاک زخمی اہلکاروں کو فورسز نے اپنے کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ