
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سیخڑو میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
مقامی افراد کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک شہدا چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راستہ نہ دینے پر ایف سی اہلکاروں نے چلتی ہوئی ٹرک کے ڈرائیور پر براہِ راست فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی اہلکار موقع سے چلے گئے۔ تاہم حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مقامی افراد نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
