
واشک کی سب تحصیل ناگ کے علاقے جت میں دو ایرانی ساختہ زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاک افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
