
بلوچستان کے علاقوں بلیدہ اور تربت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پہلا واقعہ بلیدہ کے علاقے میناز میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں طالب علی ولد نزیر احمد سکنہ میناز موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
دوسرا واقعہ تربت کے علاقے چاہسر واٹر سپلائی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وال مین مجاہد ولد حامد سکنہ شاہی تمپ ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دونوں واقعات کے بعد پولیس فورس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تاہم قتل کے دونوں واقعات معلوم بہیں ہوسکے۔
