تربت: نیشنل پارٹی رہنما عارف سلیم کے گھر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی تحصیل تمپ کے رہنما اور مقامی ٹھیکیدار عارف سلیم کے گھر پر دستی بم حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں عارف سلیم سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تربت سے جبری لاپتہ نوجوان سمیت دو لاشیں برآمد

ہفتہ فروری 28 , 2026
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ضلع تربت کے علاقے کیچ کور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک کی شناخت جبری لاپتہ نوجوان عمران کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ