کیچ: بلیدہ میناز میں مسلح جھڑپ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک تین زخمی

کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی گھر پر فائرنگ اور مارٹر گولہ فائر کیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ عبدالحمید ولد داد محمد کے گھر پر کیا گیا، جہاں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے کا بھی استعمال کیا۔ حملے کے باعث مکان کو شدید نقصان پہنچا اور اہلِ خانہ نشانہ بنے۔

ہلاک ہونے والوں میں مسلم ولد چارشمبے، مولایوسف ولد محمد شریف، گل ناز بنت عبدالغفار، ایک سالہ چنگیز ولد عبدالغفار، چار سالہ فضیلہ دختر عبدالغفار اور چھ سالہ زہرہ بنت عبدالغفار شامل ہیں۔

حملے میں عبدالغفار ولد محمد، سارہ بنت عبدالغفار اور عائشہ بنت عبدالغفار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تاہم واقعے سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کا سی سی اجلاس: اجتماعی سزا کے خلاف عالمی سفارتی مہم تیز کرنے کا اعلان

بدھ فروری 25 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کا پانچواں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی خالی نشست پر انتخاب، خارجہ ڈیپارٹمنٹ، ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ تنظیمی امور، پارٹی فنانس، بلوچستان اور خطے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ