بارکھان: پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ و اسلحہ ضبط، تعمیراتی کمپنی سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 21 فروری کو بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی کے قریب واقع ایک پولیس چوکی کا محاصرہ کیا۔ سرمچاروں نے چوکی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر اُن سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا۔ دوران تفتیش مذکورہ اہلکار تحریک کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے اس لیے سرمچاروں نے بعد ازاں ان پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی اسی پولیس چوکی سے کچھ فاصلے پر قائم ایک تعمیراتی کمپنی کو بھی سرمچاروں نے حملہ کرکے نشانہ بنایا اور وہاں موجود تین ملازمین کو حراست میں لے لیا جو اس وقت تنظیم کی زیرِ حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی میں قائم پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے، تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے تین ملازمین کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برکت علی کا وی بی ایم پی سے رابطہ، بھائی کی مبینہ جبری گمشدگی پر اپیل

پیر فروری 23 , 2026
برکت علی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) سے رابطہ کر کے اپنے بھائی محمد رشید کی مبینہ جبری گمشدگی کے حوالے سے تنظیم کو آگاہ کیا ہے۔ برکت علی کے مطابق ان کے بھائی محمد رشید ولد مولا بخش، سکنہ ڈیرہ بگٹی، بی سی پولیس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ