کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، چار افراد قتل

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جعلی کارروائی میں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل ہیں اور وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ حکام کے مطابق موقع سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جبکہ کارروائی میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ افراد اس سے قبل گرفتار کیے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی کارروائی کے دوران مارے گئے۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لارک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ کراچی سے دو ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔

دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے اس کارروائی کو جعلی مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہلاک افراد پہلے سے حراست میں تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6082ویں روز بھی جاری

منگل فروری 17 , 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ شدید سردی اور موسلا دھار بارش کے باوجود 6082ویں روز بھی جاری رہا۔ یہ کیمپ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم ہے۔ احتجاجی کیمپ کے دوران سماجی و سیاسی کارکن کامریڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ