بلوچی کے شاعر مجید عاجز سپردِ خاک کر دیے گئے

بلوچی زبان کے نامور اور انقلابی لہجے کے شاعر مجید عاجز کو آج ان کے آبائی گاؤں بالیچاہ کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی میت عمان کے شہر مسقط سے کراچی منتقل کیے جانے کے بعد بذریعہ ایمبولینس بالیچاہ پہنچائی گئی تھی۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ مجید عاجز گزشتہ جمعہ کی صبح مسقط میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک وفات نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پوری بلوچی ادبی برادری کو سوگوار کر دیا۔

مجید عاجز کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالیچاہ سے تھا۔ وہ اپنی شاعری میں رومانوی لہجے کو انقلابی رنگ کے ساتھ پیش کرنے کے باعث نوجوان نسل میں بے حد مقبول تھے۔ جلاوطنی کے کرب، دھرتی سے محبت اور آزادی کی تڑپ ان کے کلام کا نمایاں حوالہ رہے۔

ادبی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہم میں نہیں رہے، تاہم ان کا فکر و فن اور انقلابی آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، چار افراد قتل

منگل فروری 17 , 2026
کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جعلی کارروائی میں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ