جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6076ویں روز میں داخل

کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ 6076ویں روز میں داخل ہو گیا۔ کیمپ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کر رہے ہیں جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

احتجاجی کیمپ کے دوران بلوچ وطن پارٹی کے رہنما میر حیدر رئیسانی اور ایڈوکیٹ احسان بلوچ نے کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے خصوصاً بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی و بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماورائے قانون اقدامات کے باعث ریاست اور ریاستی اداروں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ اس انسانی مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مکمل خاتمے کے لیے آئین اور ملکی قوانین کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے، انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے اور بالخصوص بلوچستان کو جبری گمشدگیوں سے پاک کرنے کے لیے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان حکومت کی جانب سے 39 مطلوب افراد کی فہرست جاری، بشیر زیب اور رحمان گل کے سر کی قیمت 25 کروڑ مقرر

بدھ فروری 11 , 2026
بلوچستان حکومت نے عسکریت پسندی کے الزامات میں مطلوب 39 افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں انتہائی مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات میں ان افراد کے ناموں کے ساتھ ان کی گرفتاری میں مدد دینے پر مقرر کردہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ