چاغی، نال اور جھاؤ حملوں میں 7 اہلکار ہلاک، پولیس چیک پوسٹ اور سرکاری گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 4 فروری کو چاغی کے علاقے شعبیان میں سیندک پروجیکٹ سے وابستہ دشتکین کمپنی کی سیکیورٹی فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں قافلے کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی، جس کے باعث دو اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو نال میں ایک پولیس چیک پوسٹ کا محاصرہ کیا اور 7 اہلکاروں کو حراست میں لیا، جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ چیک پوسٹ اور سرکاری گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ یہ چیک پوسٹ علاقے میں سرمچاروں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور تیل کے کاروبار سے منسلک گاڑیوں اور مالکان سے بھتہ وصول کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 7 فروری کو جھاؤ کے علاقے ارہ میں آواران بیلہ مرکزی شاہراہ پر گھات لگا کر قابض پاکستانی فوج کے پیدل دستے اور دو گاڑیوں پر مشتمل نفری کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ چاغی، نال اور جھاؤ میں ہونے والے حملوں میں 7 اہلکاروں کی ہلاکت اور پولیس چیک پوسٹ اور سرکاری گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی و ڈھاڈر میں پولیس اور پاکستانی انٹیلیجنس کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

منگل فروری 10 , 2026
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو ضلع کچی کے علاقے سنی میں ریاستی مخبر گل محمد جتک عرف گلو ولد صاحب داد جتک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گل محمد موقع پر ہلاک ہو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ