
پنجگور کے علاقے وشاپ میں رخشان پل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں لاش کی شناخت سلمان صغیر ولد علی دوست، سکنہ سوردو، کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ابھی قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
