کوئٹہ: سخت سردی اور بارش کے باوجود وی بی ایم پی کا احتجاج جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ میں شدید سردی اور بارش کے باوجود جاری ہے۔ تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں یہ کیمپ آج 6074 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا پرامن اور آئینی جدوجہد جبری گمشدگیوں کے مکمل خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

اسی دوران، آج جبری لاپتہ عبدالفتع بنگلزئی کے لواحقین نے وی بی ایم پی سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ عبدالفتع ولد رسول بخش کو سیکورٹی فورسز نے 23 مئی 2014 کو مستونگ کے علاقے اسپیلنجی سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔

لواحقین کے مطابق، عبدالفتع کی جبری گمشدگی کمیشن کے سطح پر ثابت ہوئی ہے، اور 2022 میں کمیشن نے ان کے حوالے سے پرڈکشن آرڈر جاری کیا، لیکن ابھی تک نہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی خاندان کو ان کی خیریت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی، جس کی وجہ سے خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

نصراللہ بلوچ نے بتایا کہ کمیشن کے سطح پر سات سو سے زائد پرڈکشن آرڈرز جاری ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے ان پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بھی تحریری شکایت کی گئی تھی اور عدالت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پرڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوا۔

چیرمین وی بی ایم پی نے حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عبدالفتع بنگلزئی سمیت دیگر جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کے جاری پرڈکشن آرڈرز پر فوری عمل درآمد کروائیں اور ان کے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹریفک حادثے میں روزنامہ انتخاب کے سینئر صحافی عزیز لاسی ہلاک، بیٹی زخمی

پیر فروری 9 , 2026
لسبیلہ: سونمیانی وندر کے علاقے میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی اور روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ حادثہ وندر پولیس اسٹیشن کی حدود میں، الجلیل ہوٹل کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ