تربت: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

تربت کے علاقے سنگانی سر، مومن محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت بالاچ ولد خالد، سکنہ سنگانی سر تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی: مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات

بدھ فروری 4 , 2026
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو نشانہ بنانے اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور میں گھات لگائے گئے مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلوں پر شدید حملے کیے۔ ذرائع کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ