
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی خفیہ ادارے کے ایک ٹھکانے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ گزشتہ رات تقریباً 8 بجے جھاؤ بازار میں واقع واجہ کے باغ کے مقام پر کیا گیا، جہاں پاکستانی خفیہ اداروں کا ایک ٹھکانہ قائم بتایا جاتا ہے۔ حملے کے دوران کچھ دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال کسی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ اور تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
