
پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجگور میں جاری کارروائیوں کے دوران تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجگور میں گزشتہ روز سے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت جاری ہیں، جن کے دوران بلوچ آزادی پسندوں اور پاکستانی فوج کے درمیان گھنٹوں تک شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، جس کے باعث علاقے میں شدید شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران تین بلوچ آزادی پسند مارے گئے، جبکہ پاکستانی فوج کے بھی متعدد اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں ایک صوبیدار بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔
تاحال ان واقعات کے حوالے سے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
