جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل قانونی لبادے میں بھی ہمیشہ جرائم ہی رہیں گے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم )کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے چُنیدہ (selected ) یہ ارکان اسمبلی، اور کھٹ پتلی حکومتی وزراء جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل، خفیہ حراستی مراکز اور اذیت خانوں میں اذیت رسانی کے انسانیت سوز ریاستی پالیسی اور جرائم کو قانونی لبادہ اوڑھانے اور قانونی تحفظ دینے کیلئے چاہے جتنی بھی قانون سازی کریں مگر انسانیت کے خلاف ان کے فوجی آقاؤں کے یہ جرائم قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ہمیشہ جرائم ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھٹ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اس کے فوجی آقا مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز/اذیت خانوں کے وجود سے کبھی انکار کرتے ہیں اور کبھی اقرار کرتے ہیں۔ بلوچستان میں دہائیوں سے جاری جبری گمشدگیوں اور خفیہ اذیت خانوں کے مسئلے پر ریاستی پالیسی اور بیانیہ میں یہ تضاد ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی جرنیلوں اور ان کے مقامی دلالوں کو کچھ سُوجھتا نہیں کہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کا اقرار کریں یا انکار۔

رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کی طرف سے مقبوضہ بلوچستان میں چُنیدہ (selected ) یہ ارکان اسمبلی اور کھٹ پتلی حکومتی وزراء نامعلوم مدعی کی مدعیت میں درج جھوٹے مقدمہ میں نامعلوم جگہ پر قائم عدالت کے روبرو نامعلوم گواہوں کی گواہی پر نامعلوم جج کی طرف سے فیصلے صادر کرنے اور سزا دینے کیلئے کالے قوانین کی منظوری دینے پر شرمندہ ہونے کے بجائے فخر کا اظہار کرکے یہ دکھا رہے ہیں کہ وہ کتنے بڑے بے ضمیر، قوم دشمن اور مجرم ہیں۔ بلوچستان کی کھٹ پتلی حکومتی وزراء اور ارکان اسمبلی اس نام نہاد قانون سازی کے ذریعے قابض پاکستانی فوج اور سکیورٹی ایجنسیز کے انسانیت سوز جرائم کا توا اپنے منہ پر مل کر اپنا منہ کالا کر رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیر آباد میں بجلی کے دو ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

منگل جنوری 20 , 2026
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ سب سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ ترجمان نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ