تمپ: گومازی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

تمپ کے علاقے گومازی میں آج علی الصبح تقریباً چار بجے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آور قافلے کے راستے میں انتہائی قریب سے مورچہ زن تھے، اور جیسے ہی قافلہ مذکورہ مقام پر پہنچا، اس پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں قافلے میں شامل چھ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کے ناکارہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی فوج کو متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے، جن میں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

ماضی میں ایسے کئی حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی رہی ہے، تاہم گومازی میں ہونے والے اس تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 36 زخمی

ہفتہ جنوری 17 , 2026
گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 36 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ “العثمان” کو پیش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ