خضدار: آر سی ڈی شاہراہ پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

گزشتہ دن خضدار کے علاقے اورناچ کراس کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں قافلے کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے قافلے پر گھات لگا کر شدید فائرنگ کی جبکہ اس دوران متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دی، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو بعدزاں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے اور ہلاکتوں تاحال نہیں کی گئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ