کوئٹہ: ماما قدیر بلوچ کی یاد میں 15 جنوری کو کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی یاد میں 15 جنوری کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

یہ اعلان وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کیا۔ ان کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں، انسانی حقوق کے رہنماؤں، وکلاء اور صحافی برادری سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تعزیتی ریفرنس میں ماما قدیر بلوچ کی طویل جدوجہد، قربانیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ان کے نمایاں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مقررین ماما قدیر کی انسانی حقوق کے لیے خدمات اور بلوچ سماج میں ان کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ماما قدیر کی خدمات بلوچ سماج اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں ایک نمایاں اور ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ تعزیتی ریفرنس نہ صرف ان کی یاد کو زندہ رکھنے بلکہ ان کے مشن کے تسلسل کے عزم کے اظہار کا بھی موقع ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ تعزیتی ریفرنس کوئٹہمیں منعقد ہوگا، جہاں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی کے علاقے بابر کچ سے مسخ شدہ لاش برآمد

ہفتہ جنوری 10 , 2026
بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی علاقے بابر کچ سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاش کا تعلق مری قبیلے سے بتایا جا رہا ہے، تاہم متوفی کا مکمل نام اور دیگر شناختی تفصیلات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ