پنجگور اور قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور اور قلات میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز پنجگور میں کسٹم کے قریب قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج رات قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے میس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گرنیڈ داغ کر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وندرمیں  پاکستانی کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

بدھ جنوری 7 , 2026
بلوچستان کے ساحلی علاقے وندر میں نامعلوم افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم پولیس کا موقف تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعہ منگل کی شام کوسٹ گارڈز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ