
بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے زامران میں ساہ دیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
