پنجگور میں قابض فوج کا اہم کارندہ ہلاک، مستونگ میں قابض فوج کو نشانہ بنایا – بلوچ لبریشن آرمی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے اہم کارندے زاہد محمد حسین کو ایک حملے میں ہلاک کردیا۔ مستونگ میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے یکم جنوری کی شب پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے زاہد محمد حسین کو اس کے ٹھکانے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ سرمچاروں نے کارندے کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ زاہد قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں کافی عرصے سے مسلح جھتے کی سربراہی کررہا تھا جو گھروں کی چادر و چار دیواری کی پامالی، نوجوانوں کی جبری گمشدگی میں قابض فوج کی معاونت میں براہ راست ملوث تھا۔ یہ جھتہ زاہد کی سرپرستی میں فوجی جارحیتوں میں قابض فوج کی سہولت کاری سمیت پنجگور میں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ مزید برآں اس جھتے کو قابض فوج نے علاقے میں چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت معاشرتی برائیوں کی کھلی چھوٹ دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پر مظالم اور قومی تحریک کے خلاف اعمال پر آلہ کار زاہد حسین بلوچ لبریشن آرمی کے ہٹ لسٹ پر تھا۔ سرمچاروں نے آلہ کار کو ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے اٹھائیس دسمبر کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی مَرو میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھیں، حملے میں قابض فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرمچاروں نے قابض فوج کے ایک کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہرنائی سے برآمد 4 لاشوں میں 3 کی شناخت، ایک تاحال نامعلوم

ہفتہ جنوری 3 , 2026
بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے گزشتہ روز برآمد ہونے والی چار افراد کی لاشوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے، جب کہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ہرنائی سے تقریباً 22 کلومیٹر دور زندہ پیر کے قریب سے ملی تھیں۔ تمام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ