بولان و گردنواح میں فوج کشی کا آغاز، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، مارٹر گولے فائر،گوادر کیچ کے پہاڑوں میں بھی فوج کشی جاری ہے

بولان و گردنواح میں فوج کشی کا آغاز، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، مارٹر گولے فائر،گوادر کیچ کے پہاڑوں میں بھی فوج کشی جاری ہے

بلوچستان کے علاقے بولان و گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کشی کا آغاز کردیا ہے۔

ہیلی کاپٹر مختلف مقامات پر شیلنگ و میزائل فائر کر رہے ہیں جبکہ زمینی فوج مارٹر گولے فائر کر رہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کیمطابق آج علی الصبح پاکستان فوج نے ہرنائی کے مختلف علاقوں میاں کور، جمبرو و گردنواح میں فوج کشی کر رہی ہے۔

اس طرح بولان اور سبی کے علاقے سانگان، بزگر، لاکی، لکڑ و گردنواح میں متعدد ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

دریں اثناء گوادر اور کیچ کے درمیان پہاڑوں ،کوہ دڑامب سمیت پکیلو ، بگانی کور ، تلاپی ، جورکان سمیت بعض ندی نالوں اور پگڈنڈیوں کے راستوں پر پاکستانی فورسز نے نہ صرف مورچے سنبھال کر فوج کشی کر رہی ہیں بلکہ وہ کیمپ لگاکر پچھلے ایک ہفتے سے بیٹھی ہوئی ہے ۔دوسری جانب زمینی فوج کو جنگلی ہیلی کاپٹروں، سمیت ڈرون اور جاسوسی جہازوں کی مدد بھی حاصل ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شہید ہدایت لوہار کے ریاستی قتل خلاف دھرنا پانچویں روز ختم، جدوجہد کے دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں ریلیوں کا اعلان ؛ سورٹھ لوہار

جمعرات فروری 22 , 2024
شہید ہدایت لوہار کے ریاستی قتل خلاف دھرنا پانچویں روز ختم، جدوجہد کے دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں ریلیوں کا اعلان ؛ سورٹھ لوہار

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ