نصیر آباد: گوٹھ جویہ پر مسلح افراد کا دھاوا، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد اغوا

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں باباکوٹ تھانے کی حدود گوٹھ جویہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مسلح افراد خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد نے مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے متعلقہ پولیس ٹیموں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

تاحال اغوا کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: آواران میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت، متعدد افراد جبری  لاپتہ

منگل دسمبر 30 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہیں، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جارحیت کے دوران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ