تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کوئٹہ میں گیس لیکج دم گھٹنے سے 2 افراد ہلاک

تربت کے علاقے میری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت نجیب ولد ماسٹر لال بخش عرف یعقوب کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول کا چوکیدار کمرے میں گیس کھلی چھوڑ کر سو گیا۔

گیس بھر جانے کے باعث کمرے میں موجود واحد بخش اور زبیر احمد دم گھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیں اور ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لورلائی : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
بلوچستان کے علاقے لورلائی میں ایک ٹریفک حادثے میں خواتین و بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افرادہلاک ہوگئے۔ حادثہ کوئٹہ روڈ لورالائی نگانگہ کے مقام پر پیش آیاجہاںموٹر سائیکل اور صرف گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ