
بلوچستان کے علاقوں دالبندین اور اورماڑہ میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دالبندین کے علاقے ڈھڈر میں زمیاد گاڑی اور بوزر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ضلع واشک سے ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید ضابطے مکمل کیے گئے۔
دوسری جانب اورماڑہ کے علاقے بزی کنڈگ میں بوزر گاڑی الٹنے کے باعث ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی کا علاج جاری ہے۔
