
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے پروار چُرچری کے مقام پر پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے علاقے میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل ڈغاری کے علاقے میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ڈغاری کراس کے قریب شیردل اسٹاپ پر نامعلوم افراد نے اس وقت بم دھماکا کیا جب فورسز کے پیدل اہلکار ریلوے ٹریک کی کلیئرنس میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
