پنجگور: چتکان بازار میں فائرنگ اور دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں مسلح افراد کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع اور اسپتال حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چتکان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک بینک کو آگ لگا دی جبکہ پولیس تھانے اور دیگر سرکاری دفاتر پر بھی فائرنگ اور حملے کیے گئے۔

کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چند سرکاری عمارتوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں موبائل فون اور دیگر مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، جس کے باعث نقصانات اور مجموعی صورتحال کی آزادانہ تصدیق میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں طویل وقت تک سنی جاتی رہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران اور تربت، مختلف کارروائیوں میں قابض فوج اور ایم آئی آلہ کار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

پیر دسمبر 15 , 2025
‎بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 12 دسمبر کی دوپہر تقریباً بارہ بجے آواران شہر میں آرمی کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے متعدد مارٹر گولے داغے جو مرکزی کیمپ اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ