معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر راشد علی کی جبری گمشدگی تشویش ناک ہے، فوری بازیابی نہ ہوئی تو ڈاکٹرز کمیونٹی سخت ردعمل دے گی – بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ کے سینئر یورولوجسٹ ڈاکٹر راشد علی کی مبینہ جبری گمشدگی پر بلوچستان کی طبی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم نے واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر راشد علی کو 9 دسمبر کی رات تقریباً 11 بجے کوئٹہ میں مبینہ طور پر ریاستی اداروں کی جانب سے فون کال کے ذریعے طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق جب ڈاکٹر راشد علی مقررہ مقام پر پہنچے تو اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چار دن گزرنے کے باوجود نہ تو ڈاکٹر راشد علی کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس صورتحال نے ان کے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ صوبے بھر کے ڈاکٹرز میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مطابق ڈاکٹر راشد علی ایک معروف، تجربہ کار اور فرض شناس معالج ہیں جو طویل عرصے سے بلوچستان کے عوام کو یورولوجی کی طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ فورم کا کہنا ہے کہ کسی معالج کو بغیر قانونی کارروائی کے لاپتہ کرنا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

فورم نے انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافتی برادری، سول سوسائٹی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ڈاکٹر راشد علی کی بحفاظت بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر راشد علی کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو ڈاکٹرز کمیونٹی کی جانب سے سخت ردِعمل دیا جا سکتا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح حملہ، شدید فائرنگ اور دھماکے

اتوار دسمبر 14 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کنیرہ میں گزشتہ روز شام کے وقت مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ