بولان اور چاغی میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان میں بی بی نانی کے مقام پر فورسز کیمپ اور چاغی میں پولیس چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دس دسمبر کے رات ساڑھے آٹھ بجے بولان میں بی بی نانی کے مقام پر ایف سی کیمپ پر دونوں اطراف سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں آر پی جی کے گولے کیمپ کے اندر نشانے پر جا لگے جس کی وجہ سے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی، اس حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری کاروائی میں سرمچاروں نے سات دسمبر کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب چاغی بازار میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جو چوکی کے اندر جا گرا جس کے نتیجے میں پولیس گاڑیوں اور چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بولان میں پاکستانی فورسز کیمپ اور چاغی میں پولیس پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض پاکستان کے مکمل انخلا ء تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی ایکسم بینک کی طرف سے ریکوڈک منصوبے کے لیے 1.25 بلین فناسنگ سپورٹ پر گہری تشویش ہے۔ترجمان بی این ایم

جمعرات دسمبر 11 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے امریکا کے ایکسم بینک کی طرف سے مقبوضہ بلوچستان میں ریکو ڈک کی کان کنی کے لیے 1.25 بلین فنانسنگ سپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن بینک ایکسم اور امریکی حکام کی طرف سے پاکستان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ