آواران اور خضدار میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت، درجنوں افراد جبری لاپتہ

آواران کے علاقے جھاؤ میں گزشتہ دو روز سے پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوہڑو میں فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ قریبی دیہات کے مکینوں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جگہ کسی جگہ جانے کی کوشش نہ کریں، ورنہ وہ اپنی جان و مال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے اورناچ (خضدار) میں بھی اپنی نفری میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے فوجی جارحیت کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب، خضدار کے علاقہ گریشہ میں بھی فوجی جارحیت جاری ہے، مقامی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردینا گیا ہے۔ لاپتہ افراد میں سلیم بلوچ ولد بلو خان، زاہد بلوچ ولد زہری خان، بشیر احمد ولد زہری خان، عبدالغنی ساجدی ولد الہی بخش ضمیر بلوچ ولد واحد، عارف ھمبل ولد گاجیان ظہور بلوچ ولد پتے محمد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد کو گریشہ کے علاقے بدرنگ سے پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔

تاہم دیگر لاپتہ افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی اور مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: فائرنگ سے بی سی کانسٹیبل علی نواز قتل

بدھ دسمبر 10 , 2025
تربت کے علاقے کوشکلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار علی نواز کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ