کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 8 افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں 8 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ افراد میں ساتک ولد حاجی قدرت قمبرانی، بسملہ ولد خیراللہ قمبرانی، ماسوم ولد شاہ جہان قمبرانی، حمل ولد عباس قمبرانی، آفتاب ولد قدوس لہڑی، افضل ولد حاجی مہراب قمبرانی، حیر بیار ولد محمد اسحاق قمبرانی اور بیبرگ ولد محمد عباس شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افراد گذشتہ شب ایک شادی کی تقریب سے اٹھائے گئے، اور اس وقت سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ