
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج نے نوجوان شاعر حلال داد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حلال داد ولد اللہ داد، جو کیچ تمپ کے علاقے نظر آباد کے رہائشی ہیں، کو گزشتہ رات 12 بجے پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اہل خانہ نے حلال داد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
