
پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر مارٹر شیل فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین بچے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج کی جانب سے مارٹر شیل داغا گیا جو سدیق بلوچ ولد لال محمد کے گھر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہوشاب میں بھی فوجی مارٹر شیلنگ کے باعث پانچ بچے زخمی ہوئے تھے جن میں یاسمین ناصر، طاہرہ خالد، درین خالد اور آسیہ شمبہ شامل تھیں۔ بعد ازاں یاسمین ناصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔
جاں بحق اور زخمی بچوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روڈ کو بند کر دیا تھا اور شیلنگ کے واقعات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
