اسلام آباد: بلوچ طلبہ کا دھرنا جاری، انتظامیہ مسلسل تاخیری حربوں اور دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظاہرین

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کا دھرنا جبری گمشدگی کے شکار سعید بلوچ کی بازیابی کے مطالبے کے ساتھ ساتویں روز بھی جاری رہا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کیمپس کے اندر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم نہ یونیورسٹی انتظامیہ اور نہ ہی اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کوئی عملی اقدام اٹھایا ہے۔

مظاہرین کے مطابق انتظامیہ مسلسل تاخیری حربے اور دباؤ کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ رپورٹ جو 28 نومبر 2025 تک بلوچ طلبہ کے سامنے پیش کی جانی تھی تاحال جمع نہیں کرائی گئی، جبکہ سعید بلوچ کے کیس کی یکم دسمبر کو مقررہ سماعت بھی بغیر کسی وجہ کے مؤخر کر دی گئی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تاخیر اور رکاوٹیں محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد طلبہ کی آواز کو دبانا ہے۔ کونسل کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے ان کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔

طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کو معمول کے مطابق نہیں چلنے دیا جائے گا اور اس صورتِ حال کی مکمل ذمہ داری قائداعظم یونیورسٹی اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکنڈی میں غیر ملکی کمپاؤنڈ پر جھڑپیں رات بھر جاری رہیں

پیر دسمبر 1 , 2025
نوکنڈی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں گزشتہ رات سے غیر ملکی کمپاؤنڈ کے اطراف شدید فائرنگ کی آوازیں مسلسل سنی جاتی رہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سوب کے سرمچار اب بھی کمپاؤنڈ کے اندر موجود ہیں، جبکہ فورسز اور سرمچاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ