گومازی: ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوجوان دلہا قتل، لاش برآمد

کیچ: بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے گومازی سے دو روز قبل پاکستانی فوج اور ان کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نوجوان دلہے عمران ولد نادل قومی کی لاش آج گومازی کراس کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عمران کو دو روز قبل سرپ گاڑی میں سوار مسلح افراد اور پاکستانی فوج نے گھر سے زبردستی اٹھایا تھا۔ اغوا کے وقت وہ شادی کی تیاریاں کر رہا تھا اور ایک دن بعد اس کی شادی طے تھی۔

ورثاء اور علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران کو شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی متعدد نوجوان مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے جانے کے بعد تشدد زدہ لاشوں کی صورت میں مل چکے ہیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور علاقائی لوگ تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس طرح کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: مزید دو افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ نومبر 28 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دیہات سے مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت ابو بکر ولد حاصل سکنہ بلنگور اور طاہر احمد ولد اللہ بخش سکنہ شولی دشت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی ہلاکت کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ