چاغی: ریکوڈک منصوبے کے دو بلوچ ملازمین پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے کے دو بلوچ ملازمین کو پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں ملازمین کو کمپنی کی گاڑیوں سے زبردستی اتار کر لاپتہ کیا گیا۔

پہلا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جب مہراللہ موسیٰ زئی بلوچ چھٹی پر گھر جارہے تھے۔ کمپنی کی گاڑی توزگی کے مقام پر پہنچی تو وہاں موجود خفیہ اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکاروں نے انہیں روک کر گاڑی سے اتارا اور جبری طور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

اسی طرح دوسرا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب آصف مندازئی بلوچ کو ریکوڈک کمپنی کی بس سے پاکستانی فورسز نے اتار کر حراست میں لے لیا۔ اہلکاروں نے اس دوران بس کو کچھ دیر کے لیے روکے رکھا اور تمام ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ دونوں ملازمین چھٹی پر ریکوڈک سے نوکنڈی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

اہل خانہ نے دونوں ملازمین کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید حملہ، ایک گاڑی تباہ اور متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

پیر نومبر 24 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے غرض سے داخل ہونے والا پاکستانی فورسز کا فوجی قافلہ مشکے کے چُر چُری کئور کے مقام پر گھات میں بیٹھے مسلح افراد کے شدید حملے کا نشانہ بنا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا قافلہ 4 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ