مادری زبانوں کی عالمی دن 21 فروری کے مناسبت سے مبارک قاضی کے نام پر پسنی سمیت تمام زونوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بساک

مادری زبانوں کی عالمی دن 21 فروری کے مناسبت سے مبارک قاضی کے نام پر پسنی سمیت تمام زونوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا یےکہ 21 فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ‘گال انت کہ گپتار بنت، گپتار بنت کردار’کے موضوع پر تمام زونوں سمیت پسنی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انھوں نے کہاہے کہ مبارک قاضی بلوچ قوم کی ایک نامور انقلابی شاعر سمیت بلوچی ادب کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں ۔ان کی جدو جہد ہمیشہ بلوچ اور بلوچی کے لئےتاریخ کا حصہ رہے گی۔

ترجمان نے کہاہے کہ مبارک قاضی کوخراج پیش کرتے ہوئے مادری زبانوں کی عالمی دن کومبارک قاضی کے نام پر منسوب کرتے ہوئے تمام زونوں میں تقریب کا انعقاد کا جائے گا۔ تقریب کا محورقاضی کی آبائی شہر پسنی ہوگا ۔ جہاں بڑی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں قاضی کے زندگی سمیت دوسری ادب و زبان کے حوالے سے سیگمنٹس شامل ہونگے۔

دوسری جانب تنظیم کے تمام زونوں میں زبان اور زبان کے حوالے سے پینل ڈسکشن، اسپیچ اور ڈراموں پر مشتمل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

بساک کے ترجمان نے مزید کہا ہےکہ یہ دن یونیسکو کی جانب سے مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ جس میں دنیا بھر میں تقریبات کا نعقاد کرکے زبانوں کے مسائل پر گفتگو کرکے ان کے حل تلاش کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی قومی طلباء ادارے کی بنیاد سے ہر سال یہ دن مناتا ہے تاکہ بلوچی و براہوئی زبانوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرکے ان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کی جائے۔

ادارے کی بلوچ قوم کے مادری زبانوں کے لئے جدوجہد ہمیشہ جاری ہے جس میں تنظیم کے لٹریچر گام اور نوشت کا بلوچی و براہوئی زبانوں میں چھپ کر شائع ہونا شامل ہیں ۔ ادارے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جب تک قوموں کا مادری زبان ترقی نہ کرے اور پیچھے ہو تو اس قوم کی قوم پرستی نامکمل ہوگی۔اس لئے زبانوں کا ترقی و ترویج نیشنلزم کے بنیادی کاموں کا حصہ ہے اور اس حوالے سے جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں ترجمان نے کہا ہےکہ 21 فروری مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت مبارک قاضی کے نام پر پسنی سمیت تمام زونوں میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر مادری زبانوں کی عالمی دن اور بلوچی زبان پر مشتمل ایک تحقیقی کتابچہ شائع کیا جائے گا۔اس موقعے پر کتابچہ شائع کرنے کےساتھ ساتھ زبان پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری رپورٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حب نوجوان قتل ،نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ، چار افراد ھلاک ،شال سے لاپتہ بچے کی نعش برآمد 

پیر فروری 19 , 2024
حب نوجوان قتل ،نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ، چار افراد ھلاک ،شال سے لاپتہ بچے کی نعش برآمد 

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ