
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو مختلف واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ گھریلو تنازع کے دوران ایک خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے جام کالونی، مشکے برڑہ ہپتہ بازار کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ادھیڑ ولد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے تشدد کے بعد قتل کیا اور لاش ویران مقام پر پھینک دی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال حب منتقل کر دی جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
دوسرے واقعے میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خاتون کی لاش کو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
