
ڈیرہ بگٹی: گزشتہ رات پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ بگٹی شہر میں فوجی جارحیت کرتے ہوئے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران 15 سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ کیے گئے افراد میں سے 9 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد قصیر ریحان بگٹی، جہا خان مہراللہ بگٹی اور خان مہراللہ بگٹی شامل ہیں۔
دیگر افراد کی شناخت شبیر صحبت بگٹی، منگل غلام بکس بگٹی، حسن علی شیر بگٹی، رشید جان محمد بگٹی، نوروز نہال بگٹی اور اسلام رمضان بگٹی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ کیے گئے تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اہلِ خانہ کو تاحال کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
