بلیدہ اور مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے بلیدہ، گلی میں آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قابض فوج کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کی شب مستونگ شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر دشمن فوج کے پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ شہدا کے دن کی مناسبت سے بی ایس او آزاد کی میڈیا کیمپئین اختتام پذیر

جمعرات نومبر 20 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) نے بلوچ شہدا کے دن کے موقع پر شروع کی گئی اپنی میڈیا کیمپئین کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم شہدا کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئی نسل کو ان کے فلسفہ اور جدوجہد سے جوڑنے کے لیے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ