
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے خیر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فہد ولد عبدالصمد اپنی پرچون کی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں فہد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
تاہم قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔
