کیچ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان تفریح کے لیے پکنک منانے گئے تھے۔

جاں بحق شخص کی شناخت اسماعیل ولد ابراہیم جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت نعمان ولد حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان ابھی بھی فورسز کی تحویل میں ہے اور اس کی حالت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ قبل ازیں بلوچستان کے علاقے چلتن اور بلیدہ کے علاقوں میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سیر و تفریح کے لیے جانے والے افراد پاکستانی فوج کے ڈرون حملوں کے نشانہ بنے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات میں قابض پاکستانی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے 4 ساتھی سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یو بی اے

بدھ نومبر 19 , 2025
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 نومبر کی صبح 7:30 بجے قلات کے علاقے کوہ ناگائی کے پہاڑی سلسلے میں قابض پاکستانی فضائیہ نے ڈرون طیارے کی مدد سے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ