
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کوشقلات میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر لیاقت علی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ہیڈماسٹر محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، مسلح افراد موقع سے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تاہم فائرنگ کے محرکات اور دیگر تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
