
بلوچستان کے علاقے روجان کے قریب میر ہزار میں واقع، پنجاب جانے والی 36 انچ کی گیس پائپ لائن پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے متعلقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیر کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
